صدر مملکت کو 7ممالک کے سفرا  نے سفارتی اسناد پیش کر دیں 

  صدر مملکت کو 7ممالک کے سفرا  نے سفارتی اسناد پیش کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)صدر آصف علی زرداری کو 7 ممالک کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفرانے اسناد پیش کیں۔بعد ازاں، سفرا نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دوست ممالک پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

 سفارتی اسناد

مزید :

صفحہ اول -