پی ٹی آئی پر پابندی، آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ،مشتاق احمد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو بحیثیت جماعت غیرقانونی قرار دیکر پابندی لگانا اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے اوپر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہے، جو سیاسی جماعتوں پر پابندی اور سیاسی قائدین پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم کر رہی ہے، یہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش ہے۔سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننا ہے اور یہ وہ پھندا ہے جو موجودہ اتحادی حکومت کے گلے میں پڑے گا۔
مشتاق احمد