کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے؟ حافظ حمداللہ 

 کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے؟ حافظ حمداللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) کے رہنماءحافظ حمداللہ نے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے؟۔پی ٹی آئی پر حکومت کی جانب سے پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ کیا اس فیصلے سے سیاسی اور معاشی استحکام آسکے گا؟انہوں نے مزید استفسار کیا کہ اس فیصلے سے تصادم بڑھے گا یا کم ہوگا؟ فیصلے سے عوام اور ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟ فارم 47 کی حکومت کو کیا ایسے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے؟ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی تھی وہ جماعتیں آج بھی موجود ہیں۔ ماضی میں پابندی لگانے والوں کا نام و نشان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیصلے سے عدالت کو آنکھیں دکھا رہی ہے یا طاقت کی وکالت کر رہی ہے؟ مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ایسے فیصلوں سے پردہ پوش طاقت مضبوط ہوگی۔جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کےلیے جلدازجلد صاف و شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

حافظ حمداللہ 

مزید :

صفحہ اول -