عمرکوٹ : 310 لیٹر دیسی شراب،   1200 گٹکا پڑیاں برآمد، 4 ملزمان گرفتار 

Jul 16, 2024 | 09:45 AM

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)عمرکوٹ ضلع میں  پولیس کامعاشرتی جرائم کےخلاف  آپریشن جاری، پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 310 لیٹر دیسی شراب، مختلف اقسام کی 1200 گٹکا پڑیاں برآمد کرکے04 ملزمان کوگرفتار کرلیا تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر دیسی شراب کی فیکٹریوں اور گٹکا مین پڑی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ، پولیس تھانہ کنری نے گٹکا ڈیلر و پیڈلر راجہ لوہانہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 700 مختلف اقسام کی گٹکا پڑیاں برآمد کرلیں جبکہ گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیسی شراب کی فیکڑی پر چھاپہ دیسی شراب بنانے اور بیچنے والے ملزمان مولچند کولہی، کلجی کولہی کو گرفتار کرلیا اور 310 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ کچی شراب کے گیلن بھی برآمد کرلیے۔ پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ نے  گٹکا سپلائیر و پیڈلر سوڈھو مل اوڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا500 سفینہ گٹکا پڑیاں برآمد کرکے  گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں