ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو بھاری اکثریت سے صدارتی امیدوار نامزدکر دیا

ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو بھاری اکثریت سے صدارتی امیدوار نامزدکر دیا
ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو بھاری اکثریت سے صدارتی امیدوار نامزدکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈونلڈٹرمپ آئندہ الیکشن کیلئے باقاعدہ امریکی صدارتی امیدوار نامزدکر دیئے گئے،ری پبلکن پارٹی نے اپنے کنونشن میں بھاری اکثریت سے ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزدکیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نائب صدارتی امیدوار کا اعلان  کر دیا،ٹرمپ نے کہاہے کہ جے ڈی وینس کو ٹرمپ کی جانب سے بطور نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا گیا،جے ڈی وینس کا انتخاب تعلیمی اور کاروباری تجربے کی بنیاد پر کیا گیا، ان کا کہناتھا کہ جے ڈی وینس نائب صدارت کیلئے ریاست اوہائیو سے موزوں ترین شخص ہیں۔