حنا خان نے کیموتھراپی کے بعد پہلی شوٹنگ کی ویڈیو شئیر کردی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے کیمو تھراپی کے بعد اپنی پہلی شوٹنگ کی ویڈیو شئیر کردی۔
حنا خان نے ویڈیو میں کہا کہ کیمو تھراپی کے پہلے سیشن کے بعد یہ میری پہلی شوٹنگ ہے۔ میں نروس ہوں اوراپنے ٹانکوں کے نشان چھپانے کی کوشش کررہی ہوں۔
حنا خان نے مزید کہا کہ میں کیموتھراپی کے بعد اپنی پہلی شوٹنگ کیلئے پوری طرح تیارہوں۔ شو چلتے رہنا چاہیے۔ ہم لڑیں گے اور کام کرتے رہیں گے۔ جیت ہماری ہوگی۔ زندگی میں اچھے دنوں کے ساتھ ساتھ برے دن بھی آتے ہیں۔ انہیں قبول کرنا چاہئیے ہے اور ان سے سمجھوتہ کرکے معمول کی زندگی گزارنا چاہییے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر اچھے دنوں کی توقع کررہی ہوں جب میں دوبارہ ہر وہ کام کرسکوں گی جو مجھے پسند ہے۔ میں کام کرتے رہنے چاہتی کیوںکہ مجھے اپنے کام سے محبت ہے۔ بھارتی اداکارہ حنا خان میں کچھ عرصہ قبل سٹیج تھری کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ زیرعلاج ہیں۔