شہدائے کربلا کی قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں : علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال

Jul 16, 2024 | 11:18 AM

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے) ممتاز شیعہ رہنماصوبائی صدر شیعہ علماء   کونسل پاکستان صوبہ سندھ علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال نےکہا ہےکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن محبت اخوت صلہ رحمی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہےمحرم الحرام میں نواسہ رسولﷺ مولا امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ  نےالسلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےاپنے خاندان سمیت اصحاب کی قربانی دیکر ہمیشہ کے لئےپرچم اسلام بلند کر دیاشہدائے کربلا کی دین اسلام کی بقاء کے لئے تاریخ ساز قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں کچھ شرپسند   عناصر سندھ کےمختلف اضلاع    میں شرانگیزی کرناچاہتے ہیں حکومت سندھ انتظامیہ ان شرپسند عناصر کو کنٹرول کریں ہم ٹکراؤنہیں چاہتے ہیں علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی مولانا عباس مہدی نےعزاءخانہ ابوطالب امام بارگاہ پنج پیر میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ اگر تمام امت مسلمہ شہدائے کربلا کی پیروی کرتے ہوئے اکٹھے ہوجائے تو امن خراب کرنے والی طاقتوں کا نام ونشان مٹا سکتے ہیں انہوں نےکہا کہ مسلم حکمران فلسطین میں میں ہونے والے مظالم اور بربریت کو دیکھ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دل خون کے آنسوں روتا ہے علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی نے کہا کہ انہیں خوشی ہےکہ ہندو نواسے رسول ﷺ کی عقیدت و محبت میں عزاء داری اور سبیل پلانے کا اہتمام کرتے ہیں مگر شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سبیل ، مجلس عزاء داری منعقد کرنے والے ہندوؤں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے شرپسند عناصر ڈگری ،دادو،خیرپور، جوہی وغیرہ میں پرامن حالات خراب کرنا چاہتے ہیں علامہ سید اسد اقبال زیدی ،مولانا عباس مہدی نے حکومت سندھ اور انتظامیہ سے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے ہندوؤں کو تحفظ دیا جائے ہم ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری غلام مرتضیٰ سموں، نورحسن سموں امام بارگاہ پنج پیر کے متولی سید عباس علی شاہ،علامہ ارشاد احمد عرفانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں