ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے خفیہ دستاویزات کیس خارج کر دیا
فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔
عدالت نے کیس ماورائے قانون سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پرخارج کیا۔ سابق صدرپروائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پراپنے ساتھ لے جانےکا الزام تھا۔فلوریڈا میں ٹرمپ کے نامزدہ کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے فیصلہ سنایا کہ استغاثہ کو غیر قانونی طور پر اس کام کیلئے مقرر کیا گیا جبکہ ان کے پاس مقدمہ دائر کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عہدے پر رہتے ہوئی کئی کاموں کی انجام دہی پر ٹرمپ کو مقدمے کے خلاف استثنیٰ حاصل ہے۔ موجودہ عدالتی فیصلہ سابق صدر کیلئے ایک اور بڑی قانونی کامیابی ہے۔