سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس(ر) مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کےنام خط میں کہا ہے کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔