جن لوگوں نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھانے کا فیصلہ دیا ان پر آرٹیکل 6لگائیں،ان ججوں کو قبروں سے نکالیں اور ٹرائل کریں،خواجہ آصف

جن لوگوں نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھانے کا فیصلہ دیا ان پر آرٹیکل 6لگائیں،ان ...
جن لوگوں نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھانے کا فیصلہ دیا ان پر آرٹیکل 6لگائیں،ان ججوں کو قبروں سے نکالیں اور ٹرائل کریں،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہاہے کہ بعض عدالتی فیصلوں کی وجہ سے آج بھی پاکستان ایڑیاں رگڑ رہا ہے، جن لوگوں نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھانے کا فیصلہ دیا ان پر آرٹیکل 6لگائیں،ان ججوں کو قبروں سے نکالیں اور ٹرائل کریں۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کے واقعات کا دفاع کیا جارہا ہے،ہمارا عدالتی نظام 9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے،9مئی واقعات کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے،سپریم کورٹ نے 9مئی کے فیصلے پر التواءدیا ہوا ہے،تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ججوں نے کیسے کیسے فیصلے دیئے ہیں،آئین کو ری رائٹ کیا جارہا ہے،آئین سے ماورا فیصلے دینے پر کسی ایک جج پر توہین عدالت لگی ہے؟26لاکھ کیسزالتواء کا شکار ہیں ۔

وزیر دفاع نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کہہ رہی ہے وہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گی،سب سےزیادہ دہشتگردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے،کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن شہادتیں نہ ہوتی ہوں، کیا عزت اور آبرو صرف ایک ادارے کی ہے؟ خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی، دھرنے دیئے گئے،ہم سیاستدان کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے کہ ان کا آئین اور قانون سازی کا حق بھی استعمال کیا جائے،کیا ہماری ضمانتیں ہوتی تھیں،کیا عدالتوں سے ہمیں انصاف ملتا تھا؟نوازشریف کے کیس میں مانیٹرنگ جج لگا یا گیا تاکہ سکرپٹ کے تحت فیصلہ ہو، نوازشریف کو 3 مرتبہ قید کیا گیا اس کی کبھی سائیکل کا بھی چالان ہوا؟

انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب سے متعلق بانی پی ٹی آئی کیا کہا کرتے تھے؟شہبازشریف نے مذاکرات کی پیش کش کی جس پر وہ کہتے ہیں آرمی چیف کے ساتھ کریں گے،اپنی مرضی سے قوانین کا اطلاق ہوتا رہا تو دعا کی جا سکتی ہے،یہ تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو ملک نہیں،امریکہ کسی دن غزہ کی صورتحال پر بھی تشویش کااظہارکرے۔