پاکستانی آٹو مارکیٹ کی مشہور گاڑی سوزوکی سوفٹ کی قیمت کیا ہے؟
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی سوفٹ اپنے خوبصورت ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستانی آٹو مارکیٹ کی مقبول گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس گاڑی کے 1.2لیٹر پٹرول انجن کو وی وی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید طاقتور بنایا گیا ہے، جس سے اس کی مائیلج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ گاڑی تین ماڈلز ’سوفٹ جی ایل، سوفٹ جی ایل سی وی ٹی اور سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی میں آتی ہے۔ حالیہ عرصے میں دیگر گاڑیوں کی طرف اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت جولائی 2024ء میں سوزوکی سوفٹ جی ایل کی قیمت 43لاکھ 36ہزار روپے، سوزوکی سوفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45لاکھ 60ہزار روپے اور سوزوکی سوفٹ جی ایل ایکس ( سی وی ٹی) کی قیمت 47لاکھ 19ہزار روپے ہے۔