برطانوی ماڈل نے مردوں کی بے وفائی کا الزام ان کی بیویوں کے سر ڈال دیا، حیران کن وجہ پیش کردی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی ماڈل نے مردوں کی بے وفائی کا الزام ان کی بیویوں کے سر ڈال دیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 25سالہ بونی بلیو نامی ماڈل نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ خواتین ازدواجی تعلق کے دوران بہت زیادہ کراہتی ہیں۔ وہ جانتی ہی نہیں کہ اپنے شوہر کو خوش کیسے کرنا ہے۔ چنانچہ شوہر وہ خوشی گھر سے باہر تلاش کرنے لگتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بونی بلیو کا کہنا تھا کہ’’خواتین جانتی ہی نہیں کہ ازدواجی تعلق کے دوران کراہنا اور تکلیف کا اظہار کرنا مردوں کو سخت ناپسند ہوتا ہے اور وہ ایسی عورت میں کوئی کشش نہیں رکھتے۔ چنانچہ وہ اپنی تسکین اور خوشی کے لیے کسی اور طرف دیکھنے لگتے ہیں۔
خواتین، بالخصوص جب ان کی عمر بڑھنے لگتی ہے، ازدواجی تعلق میں بہت سست ہو جاتی ہیں اور ان کی ازدواجی تعلق میں دلچسپی نہیں رہتی۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب زیادہ تر شوہر بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔‘‘