امریکہ میں سزائے موت کے قیدیوں نے انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش شروع کر دی

 امریکہ میں سزائے موت کے قیدیوں نے انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش شروع کر دی
 امریکہ میں سزائے موت کے قیدیوں نے انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش شروع کر دی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سزائے موت کے قیدیوں نے انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش شروع کر دی۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق ان قیدیوں کے لیے ’وائر آف ہوپ‘ (Wire of Hope)کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جہاں وہ محبت کی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنا کر محبت کی تلاش کرنے والوں میں گرے بلیک نامی قیدی بھی شامل ہے، جس کی سزائے موت پر عملدرآمد دو بار ملتوی ہو چکا ہے۔
گرے بلیک ایک خاتون کا قاتل ہے۔ اس کے جرم کی کہانی نیٹ فلکس کے سیریز ’آئی ایم اے کلر‘ میں بھی دکھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رابرٹ ایلن سیٹرفیلڈ نے بھی ’وائر آف ہوپ‘ پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے، جسے گزشتہ سال ہی 28سالہ رے شان ہڈسن سینئر ، اس کی 28سالہ اہلیہ مایا ریویرا اور ان کے کم عمر بیٹے رے جونیئر کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ رے جونیئر کے اس سے اگلے دن پانچویں سالگرہ تھی، جب اس سفاک شخص نے اسے ماں باپ کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔
اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے والے ایک قیدی کا نام ڈینیئل جیکب کراوین جونیئر ہے۔ اس شخص کا ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ معاشقہ تھا اور اس نے 6اپریل 2011ء کو اس خاتون کے شوہر رونالڈ جسٹس کو قتل کرنے کی بعد اس کی لاش آگ لگا کر جلا دی تھی۔ اس نے 28جون 2015کو جیل میں جان ایچ اینڈرسن نامی ایک قیدی کو بھی چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔