امریکی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے پیرو گئی مگر اس آدمی نے ایسی حرکت کر دی کہ خاتون دل گرفتہ ہوکررہ گئی

امریکی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے پیرو گئی مگر اس آدمی نے ایسی حرکت کر ...
امریکی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے پیرو گئی مگر اس آدمی نے ایسی حرکت کر دی کہ خاتون دل گرفتہ ہوکررہ گئی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے ایک خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو گئی مگر اس آدمی نے ایسی حرکت کر دی کہ خاتون دل گرفتہ رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’ریو اور شیئرز‘کے نام سے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر شہرت رکھنے والی اس خاتون نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ’’میں اس آدمی سے پہلی بار چند ماہ قبل جاپان میں ملی تھی۔‘‘
خاتون کہتی ہے کہ ’’ہم دونوں جاپان میں دو دن اکٹھے رہے اور پھر میں واپس برطانیہ چلی آئی۔ تاہم ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے۔ گزشتہ دنوں اس نے مجھے بتایا کہ وہ پیرو میں موجود ہے، چنانچہ میں نے اس سے ملنے کے لیے پیرو جانے کا فیصلہ کیا اور جہاز میں سوار ہو گئی۔میری پرواز رات 12بجے پیرو پہنچی اور ایک بجے میں نے ٹیکسی لی۔ اس اجنبی جگہ پر میں بہت خوف محسوس کر رہی تھی اور اس پر مستزاد اس شخص نے میری کالز اور میسجز کا جواب دینا بند کر دیا۔‘‘
خاتون نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ ’’پیرو میں پہنچنے کے بعد اس آدمی نے میری کسی ایک کال یا میسج کا جواب نہیں دیا۔رات بھر میں سڑکوں پر خوار ہوئی اور اگلی صبح ایک ہاسٹل چلی گئی۔مجھے امید تھی کہ بالآخر وہ مجھ سے رابطہ کر لے گا مگر میں تین دن پیرو میں رہی مگر اس نے کوئی رابطہ نہیں کیا، جس کے بعد میں واپس امریکہ چلی آئی۔‘‘ خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر 90ہزار سے زائد لوگ کمنٹس کر چکے ہیں۔