محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں،فیصلہ کریں وزارت سنبھالنی ہے یا کرکٹ بورڈ،شاہدآفریدی

Jul 16, 2024 | 11:10 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی خود فیصلہ کریں، وزارت داخلہ سنبھالیں یا پھر پی سی بی، دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف  کریں گے تو نتائج بہتر ہوں گے۔

مزیدخبریں