الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق ناگزیرہے:مجیب الرحمان شامی
لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی نے الیکٹرانک میڈیا کے لیے ضا بطہ اخلا ق مرتب کرنے پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر ضابطہ اخلا ق نہ بنا یا گیا تو آنے والے وقت میں ہر میڈیا مالک کے سو سو ڈپلیکٹ بنا نا پڑیں گے تاکہ وہ مختلف معا ملا ت کا مختلف مقا ما ت پرسامنا کر یں۔وہ دنیا نیوز کے پروگرام نکتہ نظر میں دنیا نیوز کی آف ایئر ریکارڈنگ نشر ہو نے اور اس پر پنجا ب کے وزیر قانو ن رانا ثنا ءاللہ کے بیا ن پر تبصرہ کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ضابطہ اخلا ق میں طے کر نا ہوگا کہ بھارت کاکیا کیاما ل بیچنا ہے ؟انڈین نا زنینو ںکے جسم کا کو ن کانسا حصہ دکھا نا ہے ،جرائم کی حدود کیا ہیں،عدالتی امو ر کس حد تک زیر بحث لانے ہیں اور چیف جسٹس کے بارے میں کیابات کرنی ہے ۔ ہمارے ہم پیشہ تما م بھائیو ں کو غو ر کرنا ہوگا آج دوسر ے کے ساتھ کو ئی غلط سلوک کریں گے تو کل ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔کا روباری رقابت اس حد تک نہیں لے جا نا چاہیے کہ سب کچھ داﺅ پر لگ جا ئے ۔بلکہ آزادی اظہا ر اور ضابطہ اخلا ق کے بنیادی امو ر طے کرنا ہونگے۔رانا ثناءاللہ کے بیا ن پر تبصرہ کرتے ہو ئے مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے بیا ن پر غو ر کرینگے تو انہیں شرمندگی ہو گی کیو نکہ ماضی میں نواز شریف اور بھٹو دور میں میڈیا کے خلا ف کیے جا نے والے اقدامات پر ان دونو ں پارٹیو ں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کا یہ پارٹیا ں ابھی بھی اظہار کرتی ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ سیاستدانو ں کو میڈیا سے ا±لجھنا زیب نہیں دیتا ،اختلاف آنے کی صور ت میںاپنا نقطہ نظر پیش کرنا چا ہیے، میڈیا کو اپنی خواہشات کا غلا م بنا نے کی کو شش نہیں کرنا چا ہیے ۔اگر کسی معاملے میںمِس رپور ٹنگ یا غلطی ہوجا ئے تو اس کی اصلاح ہو سکتی ہے اور اپنا نقطہ نظر بیا ن کرنا چاہیے اس سے میڈیا کو دشمن نہیں سمجھنا چا ہیے کیو نکہ میڈیا کسی سیاستدان کا دشمن نہیں ہو سکتا ۔مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ خا ن بہت برسے ہیں اور گرجے ہیں انہیں اور کیا کرناچاہیے ،در حقیقت ہمار ے سیا ستدا ن اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی مو نچھیں اور طرح کی ہو تی ہیں حزب اختلا ف میں ہوتے ہیں تو اور طرح کی ہو تی ہیں جو منڈوا دی جا تی ہیں ۔رانا ثنا اللہ کی مو نچھیں پرویز مشرف نے مو نڈوائی تھیں ۔مجیب الرحمٰن شامی نے رانا ثنا ءاللہ کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے آپ کی مو نچھیں نہیں مونڈوائی تھیں ،آپ دوسروں کی مو نچھیں مو نڈنے کی کوشش نہ کریں کیو نکہ آپ کے پا س استرا ہی مو جو د نہیں ،آپ کی اپنی ٹنڈ ہو جا ئے گی ۔دنیا نیو زپر تنقید کرنے والے چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہا ں ایک پروگرام میں مشرف کی بات ہو تی ہے تو دوسری میں مغرب کی بات کی جا تی ہے وہا ں بھارت کو دیوتا بنا کر پیش کیاجا تا ہے ان کی فحش فلمو ں کے منا ظر مقدس کتاب کی طرح دکھا ئے جا تے ہیں ،یہ کچھ خدا کا خو ف کریں اور اِس ملک کے نظریے کی حفاظت کر یںاپنے معاملا ت پر غو ر کریں اور اپنی "منجھی تھلے ڈانگ پھیریں " آپ کو اپنی آنکھو ں میں شہتیر نظر نہیں آتا ،دوسروں کی آنکھو ں میں تنکے ڈھو نڈتے پھر رہے ہیں