غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی ریکارڈ

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی ریکارڈ
 غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال میں مئی تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 46 کروڑ ڈالر تھی جو رواں مالی سال جولائی سے مئی میں کم ہو کر 76 کروڑ ڈالر رہ گئی اس طرح رواں مالی سال میں کل براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 71 کروڑ ڈالر کم رہی، جبکہ نجی سرمایہ کاری ایک ارب 83 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 72 کروڑ ڈالر رہ گئی یوں اس میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے حالات اور بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث سرمایہ کاری میں کمی ہو رہی ہے۔

مزید :

بزنس -