عدلیہ کے خلا ف بازی پلٹ گئی :منور حسین

عدلیہ کے خلا ف بازی پلٹ گئی :منور حسین
 عدلیہ کے خلا ف بازی پلٹ گئی :منور حسین

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف کی گئی مذموم سازش میں ریاض ٹھیکیدار مکمل طور پر منظر عام پر آچکا ہے۔ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے شباب ملی کے زیر اہتمام منصورہ سے بھیکے ولا موڑ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں تصاد م چاہتی ہے ریاض ٹھیکیدار کے ذریعے عوام کو عدلیہ کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات حکومت کے حوالے کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ذریعے عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ بازی بھی الٹی ہی پلٹ گئی۔ سید منور حسن نے کہا کہ عدلیہ کو چاہیے کہ تمام فیصلے حتمی کرے اور جو ان فیصلوں پر عمل نہ کرے ان کے لئے سپریم کورٹ کے پاس آئینی راستہ موجود ہے جس پر عمل کرکے حکومت سے ان فیصلوں پر عمل کروایا جاسکتا ہے۔

مزید : لاہور