میڈیا کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چا ہیے :رحمٰن ملک

میڈیا کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چا ہیے :رحمٰن ملک
میڈیا کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چا ہیے :رحمٰن ملک

  

 اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا ارسلان اور ملک ریاض کیس اٹارنی جنرل کو بھجوانا قومی اداروں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد کورٹ کا ایگزیکیٹو اتھارٹی پر اعتماد بڑھا ہے۔ اداروں کے درمیان تصادم روکنے کے لیے میڈیا کردار ادا کرے۔ اینکرز کے ماضی اور حال کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی ضابطہ اخلاق کو دیکھیں۔

مزید :

اسلام آباد -