لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ ، 27 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ ، 27 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی
لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ ، 27 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

  



خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)لنڈی کوتل بازار میں رنگڑ کوچہ کے مقام پر دھماکے کے نتیجے میں27 افراد جاں بحق 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔بھرے بازار میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے ہرطرف تباہی پھیل گئی اور دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ15افراد طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے۔اس دھماکے سے 50سے زائد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں 20سے زائد کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاتھا۔دھماکے کے فوری بعد امدادی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا جس میں مقامی لوگوں نے بھی ان کا ہاتھ بٹایا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

مزید : خیبر /اہم خبریں