کچلاک میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ،شہر ی مشتعل ،تھانہ جلادیا،دوافراد ہلاک

کچلاک میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ،شہر ی مشتعل ،تھانہ جلادیا،دوافراد ہلاک
کچلاک میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ،شہر ی مشتعل ،تھانہ جلادیا،دوافراد ہلاک

  



کوئٹہ(ماینٹرنگ ڈیسک)کچلاک میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے میں تصادم اوربھگدڑ سے د و افراد جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ایک سرکاری گاڑی سمیت پانچ گاڑیوں کو آگ بھی لگائی ہے۔ کچلاک میں قرآن پا ک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر ایک شخص کو گرفتا ر کیا گیا ہے جس سے کوئٹہ میں مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگا دی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران بھگدڑ سے دو افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید : کوئٹہ