ارسلان افتخار کی شفاف تحقیقا ت کرسکتے ہیں:رحمان ملک

ارسلان افتخار کی شفاف تحقیقا ت کرسکتے ہیں:رحمان ملک
ارسلان افتخار کی شفاف تحقیقا ت کرسکتے ہیں:رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس وزارت داخلہ کو دیا گیا تو شفاف تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک ریاض اور ارسلان افتخار کا دو طرفہ معاملہ ہے اس میں حکومت ملوث نہیں ہے، ملک ریاض سے اپنی لڑائی میں چوہدری نثاراور حکومت کو نہ گھسیٹیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ غنڈہ گردی مسلم لیگ ن کی پرانی عادت ہے،مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف مہم ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شرف نے علی بابا 40چوروںوالی کہانی نہیں پڑھی پہلے وہ پڑھیں،میاںشہباز شریف قوم کواپنے 32ملین روپے کا حساب دیں۔