چیف جسٹس سے یکجہتی کیلئے وکلاءکی ہڑتال ، اعتزاز سندھ کی بارز کیلئے ’مُوذی“ قرار پاگئے، داخلہ بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں وکلاءکی ہڑتال واحتجاج کے ساتھ ساتھ حکومتی وکیل اعتزاز احسن اور ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری کی بار ایسو سی ایشنز میں داخلوں پر پابندی کے اعلانات بھی جاری ہیں ۔وکلاءنے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر پنجاب کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی اجلاس کئے ۔ کراچی میں ایک اجلاس میں سندھ بھر کی بارز میں چوہدری اعتزاز احسن اور زاہد بخاری کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اور واضح کہاگیا ہے کہ چوہدری اعتزاز احسن اگر بارمیں داخل ہوئے تو اس کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ نجی ٹی وی پر رچایا جانے والا ڈراما حکمرانوں کا ہے ۔ جس کامقصدعدلیہ پراثرانداز ہوگامگرعدلیہ تنہانہیں ہے۔