جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں:وزیراعظم

جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں:وزیراعظم
جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں:وزیراعظم

  



مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ آج کل جمہوریت کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کو پٹر ی سے اترنے نہیں دے گی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بعض عناصر نے کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کو انتخابات میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے،لوگ الزام لگاتے ہیں کہ موجودہ حکومت اداروں کا احترام نہیں کرتی جبکہ الزام لگانے والے جب جدہ گئے تو پیپلز پارٹی نے عوام کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی سازشوں کا سلسلہ جاری ہوگیا جبکہ آج کل جمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ پانچواں بجٹ اور سینٹ انتخابات تک رکوانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے 73ءکا آئین اس کی اصل روح کے ساتھ بحال کیا۔

مزید : سیاست /اہم خبریں