سپیکر کی رولنگ آئین و قانون کے مطابق ہے:قومی اسمبلی کا سپریم کورٹ میں جواب

سپیکر کی رولنگ آئین و قانون کے مطابق ہے:قومی اسمبلی کا سپریم کورٹ میں جواب
سپیکر کی رولنگ آئین و قانون کے مطابق ہے:قومی اسمبلی کا سپریم کورٹ میں جواب

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر رولنگ کیس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب داخل کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی اہلیت کے حوالے سے سپیکر قومی ا سمبلی کی رولنگ متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ کو نوٹس بھیجا تھا۔ جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری لیگل الطاف قریشی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی نے جو رولنگ دی وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی سزا میں انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جبکہ وزیراعظم نے اپنی سزا بھی پوری کرلی اس لیئے ان( سپیکر) کی رائے میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اسی بنیاد پر سپیکرنے وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق وزیراعظم کے حق میں رو لنگ دی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -