سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی: زاہد بخاری

سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی: زاہد بخاری
 سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی: زاہد بخاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان کیس میں سامنے آنےوالی چیزوں کی تحقیقات ہو گی جبکہ ثبوت پیش کرنا ملک ریاض کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے صحافیوں کو پلاٹ یا پیسے نہیں دیئے اور بحریہ ٹاو¿ن کے چوری شدہ لیٹر پیڈ پر پھیلائی جانے والی فہرستوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی بلکہ عدالت نے ان کے مو¿قف سے اتفاق کیاہے کہ عدالت عظمیٰ تفتیشی ایجنسی نہیں۔ زاہد بخاری نے کہا کہ صحافی برادری کےخلاف پروپیگنڈے کی ملک ریاض مذمت کرتے ہیں اور وقفے کے دوران کی گئی گفتگو آن ایئرنہیں کرناچاہیے۔بریک کے دوران گفتگو کو سنجیدہ نہیں لینا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا ٹی وی کے ترجمان نہیں ہیں لیکن اس سازش کو بے نقاب ہونا چاہیے۔

مزید : لاہور