صرف چڑھتے سورج کی پوجا ہو تی ہے:گیلانی

صرف چڑھتے سورج کی پوجا ہو تی ہے:گیلانی
 صرف چڑھتے سورج کی پوجا ہو تی ہے:گیلانی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آنے والوں کو یہاں سب خوش آمدید کہتے ہیں جانے والوں کو نہیں پوچھا جاتا.مفاہمت کی سیاست کوفروغ دیا ہے.سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تقسیم اسناد اورایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے سرکاری افسروں کو سیاست سے دور رہنے کا بھی مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے اور معاشی ترقی ،قانو ن کی حکمرانی کے لئے توجہ دینا ان پر فرض ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت سیاسی مفاہمت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے. جمہوری حکومت نے ساتویں این ایف اسی ایوارڈ پر اتفاق رائے کیا. بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اقدامات کیے. جنوبی پنجاب کے عوام کی توقعات سے بھی آگاہ ہیں۔ یو سف رضا گیلانی کا کہن اتھاکہ اتحادی حکومت نے معاشی استحکام کو فروغ دیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار برامدات پچیس ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران حکومت کو ورثے میں ملا تاہم اس کے خاتمے کے لئے 34 سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی اور دیا میر ،تھر کول ،منڈا اورداسو ڈیم کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

مزید :

لاہور -