بھارت میں" مینڈکو ں کی شادی"بارش لائے گی

بھارت میں" مینڈکو ں کی شادی"بارش لائے گی
بھارت میں

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی قصبے تخت پور کے دیہاتیوں نے قحط سالی سے چھٹکارہ پانے اور بارش ہونے کیلئے اپنے قدیم مقامی و مذہبی طریقے پر عمل کرتے ہوئے دو مینڈکو ں کی شادی کر وادی ہے۔ دونوں مینڈکوں کو خوب سجا سنوار کر ان کے سر وں پرشوخ رنگ لگا یا گیا شادی کے شرکا ءنے ان پر پتیاں نچھاور کیں۔ہندووں کا مذہبی عقیدہ ہے کہ مینڈکوں کی شادی کروانا ایک اچھا شگون ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف خشک سالی سے نجات ملتی ہے بلکہ بارش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -