ارسلان کیس میں اے این پی غیر جانبدار رہے گی: حاجی عدیل

ارسلان کیس میں اے این پی غیر جانبدار رہے گی: حاجی عدیل
 ارسلان کیس میں اے این پی غیر جانبدار رہے گی: حاجی عدیل

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار اور ملک ریاض کیس دو فریقین کا آپس کا معاملہ ہے جس میں اے این پی غیر جانبدار رہے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک اصول پسند جماعت ہے اور موجودہ میڈیا کی جنگ میں مکمل طور پر غیر جا نبدار ہے۔ حاجی عدیل نے پارٹی کے وزراء اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے کسی بھی پروگرام میں شرکت اور اخباری بیانات جاری کرنے سے گریز کریں۔

مزید :

پشاور -