بھارت میں بھی "ریمنڈ ڈیوس "جیسا مسئلہ کھڑاہوگیا

بھارت میں بھی "ریمنڈ ڈیوس "جیسا مسئلہ کھڑاہوگیا
بھارت میں بھی

  

بنگلو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں "ریمنڈ ڈیوس "جیسامعاملہ سامنے آگیا ہے جہاں ایک فرانسیسی سفارتکارکی بیوی نے کمسن بیٹی سے جنسی تشددکاالزام لگاتے ہوئے اپنے شوہر کے بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے اقدامات کی درخواست کی ہے۔پولیس نے اس الزام کا سامنا کرنے والے فرانسیسی سفارتکار پاسکل مازوریئر کو جمعہ کو حراست میں لے لیا تھااور واضح کیاتھا کہ بچی کے تفصیلی معائنے کے بعدگرفتاری کے بارے میںحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ہفتہ کے روز پاسکل کی بیوی سوجا جونزنے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور وزیرداخلہ چدم برم کوالگ الگ خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اس سنگین فوجداری مقدمے کے ملزم کوسفارتی استثناءنہ دیا جائے اور مقدمہ کے فیصلے تک اسے بھارت سے باہر جانے سے روکا جائے۔اسی طرح دیگر بچے بھی اس کی تحویل میں دیے جائیں جوفرانسیسی شہریت کے حامل ہیں ۔اس خاتون نے فرانس کے سفارتخانے سے مالی معاونت اور تینو ں بچوں کے تحفظ کی درخواست بھی کی ہے۔فرانسیسی سفارتکارپر اس کی بھارتی بیوی نے اپنی ہی کمسن بچی کو جنسی تشددکا الزام لگانے کا سامنا بنارکھاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -