آدھی سے زائد پاکستانی ٹیم ’انڈے‘ پر اُڑ گئی ، سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

آدھی سے زائد پاکستانی ٹیم ’انڈے‘ پر اُڑ گئی ، سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں بھی ...
آدھی سے زائد پاکستانی ٹیم ’انڈے‘ پر اُڑ گئی ، سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

  

کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کے بلے بازوں اور باﺅلروں نے پاکستانی بلے بازوں کو ’انڈے تھماتے‘ ہوئے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں چوالیس رنز سے شکست دیدی ہے اور سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچوں میں فتح کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو چوالیس رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اوپنر محمد اظہر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور آﺅٹ ہوئے بغیر 81 رنز بنائے لیکن شاہد آفریدی، عمر گل، عمر اکمل ،محمد حفیظ، سہیل تنویر اور سرفراز کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ آئے جس سے ٹیم مزید دباﺅ میں آگئی اور ہدف پورا نہ ہوسکا اور یوں پوری ٹیم 199رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کے تھیشا را پریرا نے مسلسل چار گیندوں پر چار کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نوے کے سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے تھے تاہم چوتھی وکٹ پر سنگاکارا اور کپتان مہیلا جے وردھنے نے ایک سو دس رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد جے وردھنے چالیس اور سنگاکارا ستانوے رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ سری لنکا نے بیٹنگ پاور پلے کے پانچ اوورز میں انچاس رنز بنائے۔ سنگا کارا نے ستانوے رنز کی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔  پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، سہیل تنویر اور سعید اجمل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -