پارلیمنٹ کی با لا دستی قائم،ارسلان ارفتخار کیس کی تحقیقات شفا ف ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیر وی ہو گی:اتحادی جماعتو ںکا فیصلہ

پارلیمنٹ کی با لا دستی قائم،ارسلان ارفتخار کیس کی تحقیقات شفا ف ،سپریم کورٹ ...
پارلیمنٹ کی با لا دستی قائم،ارسلان ارفتخار کیس کی تحقیقات شفا ف ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیر وی ہو گی:اتحادی جماعتو ںکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکو مت نے چیف جسٹس افتخا ر محمد چو دھری کے صاحبزادے ارسلان افتخا ر کے خلاف مبینہ رشوت کے معاملے کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات یقینی بنا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کی صدارت میں  ایو انِ صدر میں اتحادی جما عتو ں کے اجلا س میں کیاگیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ، فاروقایچ نائیک، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین ، مشاہد حسین سید اے این پی کے حاجی عدیل ، زاہد خان ، منیر اورکزئی،عباس خان آفریدی جبکہ ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی اور بابر خاں غوری نے شرکت کی ۔ ایوانِ صدر کے ترجمان فرحت اللہ خاں بابر کے مطابق اجلاس میں ایوان ِصدر میں اتحادی جما عتوں کے سربراہی اجلا س میں واضح کیا گیا کہ ارسلان افتخا ر اور ملک ریا ض کیس میں حکو مت ملو ث نہیں ہے اور نہ ہی یہ تاثر درست ہے جبکہ سپریم کو رٹ کے فیصلے کی مکمل پیروی کی جائیگی اور اس کیس کی مکمل غیرجانبدارابہ و شفاف انکوائری یقینی بنائے جائے گی ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت پا رلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جا ئے گا ۔اجلاس نے وزیراعظم کی اہلیت کے کیس میں سپیکر کی رولنگ کو سراہا اور کہا کہ سپیکر نےاپنی رولنگ سے ایوان کی عظمت کو قائم رکھا ۔

مزید :

سیاست -Headlines -