بے روزگار ہیں تو پریشان نہ ہوں ،اس ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں،زندگی پر لطف بنائیں

بے روزگار ہیں تو پریشان نہ ہوں ،اس ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں،زندگی پر لطف ...
بے روزگار ہیں تو پریشان نہ ہوں ،اس ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں،زندگی پر لطف بنائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بے روزگار شخص کو روٹی اور سر چھپانے کی جگہ تو کسی نہ کسی طرح مل جاتی ہے مگر رشتہ ملنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ برطانیہ میں لاکھوں بے روزگار افرد کو عزت سے جینے کیلئے حکومت کی طرف سے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے لیکن بزنس مین جیک نوولز نے اسے کافی نہیں سمجھا اور بے روزگاروں کے رشتے کروانے کیلئے بھی سہولت متعارف کروادی ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ ملک جس نے کاروباری مقاصد کیلئے اپنے شہریوں کو بے وفائی کی اجازت دے دی،عدالت کا انتہائی شرمناک فیصلہ

انہوں نے اس مقصد کیلئے ایک نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ BenefitsBritain.com قائم کردی ہے جس کے ارکان حکومتی وظیفے پر گزارہ کرنے والے لوگ ہوں گے۔ جیک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 60 لاکھ سے زائد لوگ حکومتی مدد کے سہارے زندہ رہتے ہیں۔ انہیں دیگر ضروریات کیلئے تو مدد مل جاتی ہے مگر ان کے لئے رشتہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ان کے نزدیک اس مسئلے کا حل یہی تھا کہ بے روزگار مردوں اور خواتین کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور وہ آپس میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرلیں۔ جیک کے مطابق بے روزگار مرد و خواتین ایک دوسرے کو بہتر سمجھتے ہیں اور ان کے ہم خیال ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویب سائٹ لاکھوں بے گھر افراد کے گھر بسانے میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -