مرَدوں سے تعلقات قائم کرنے سے پہلے ان کی انگلیوں کا اچھی طرح جائزہ لے لیں،سائنسدانو ں نے خواتین کو اہم ترین رازبتا دیا

مرَدوں سے تعلقات قائم کرنے سے پہلے ان کی انگلیوں کا اچھی طرح جائزہ لے ...
مرَدوں سے تعلقات قائم کرنے سے پہلے ان کی انگلیوں کا اچھی طرح جائزہ لے لیں،سائنسدانو ں نے خواتین کو اہم ترین رازبتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) اچھے ہمسفر کی تلاش میں مصروف خواتین کو سائنسدانوں نے مردوں کے متعلق ایک راز کی بات بتادی ہے جس کے بعد نہ صرف خواتین مردوں کی انگلیوں پر نظر رکھ رہی ہیں بلکہ مرد بھی اپنی انگلیوں کو غور سے دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سائنسدانوں نے مردوں کیلئے شادی کا  حیرت انگیز فائدہ بتادیا،ہمارے خیالات کو غلط ثابت کر دیا

کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کے بزنس سکول کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہوتی ہے وہ خواتین کیلئے زیادہ خیال رکھنے والے، محبت کرنے والے، ناز برداری کرنے والے اور مہنگے تحائف دینے والے ہوتے ہیں۔ یہ مرد بہتر مردانہ خصوصیات بھی رکھتے ہیں اور ازدواجی تعلق میں بھی زیادہ خوشگوار ثابت ہوتے ہیں۔ ان مردوں کے مزاج میں رومانویت زیادہ ہوتی ہے اور یہ صنف مخالف کو متاثر کرنے کیلئے اچھے لباس اور اپنے انداز و اطوار کا خیال رکھنے والے بھی ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن مردوں کو رحم مادر میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی زیادہ مقدار کا ماحول ملتا ہے ان میں انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہوتی ہے اور یہی مرد زیادہ رومانس کا اظہار بھی کرتے ہیں اور خواتین کی ناز برداری بھی بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے لمبی ہوتی ہے وہ نسوانیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور اپنے ہمسفر کا بھرپور خیال رکھنے والی اور اس کی ناز برداری کرنے والی ہوتی ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے ”کنزیومر سائیکالوجی“ میں شائع کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -