سعودی جیل میں قیدیوں کی ’عیاشیاں‘،ویڈیومنظر عام پر آنے کے بعد حکام وضاحتیں دینے لگے

سعودی جیل میں قیدیوں کی ’عیاشیاں‘،ویڈیومنظر عام پر آنے کے بعد حکام ...
سعودی جیل میں قیدیوں کی ’عیاشیاں‘،ویڈیومنظر عام پر آنے کے بعد حکام وضاحتیں دینے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) جدہ کی ایک جیل میں مبینہ طور پر نشہ آور انجیکشن لگانے والے قیدیوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین جہاں جیل میں موجود قیدیوں کی تشویشناک سرگرمیوںکو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں جیلوں کے سیکیورٹی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پریزنز کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی گئی ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے قیدی انسولین کے انجیکشن لگارہے تھے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے کا مقصد پریزنز ڈائریکٹوریٹ کی شہرت کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کو سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -