فن کا مظاہرہ کرتے گلوکار کے سر پر واقعی ہی آگ لگ گئی اور پھر۔۔۔۔

فن کا مظاہرہ کرتے گلوکار کے سر پر واقعی ہی آگ لگ گئی اور پھر۔۔۔۔
فن کا مظاہرہ کرتے گلوکار کے سر پر واقعی ہی آگ لگ گئی اور پھر۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) آسٹریلین میوزک بینڈ فائیو سیکنڈز آف سمر کے گٹارسٹ مائیکل کلفرڈ لندن کے مشہور ویمبلی ارینا میں منعقد ہونے والے کنسرٹ کے دوران فنکاری کے مظاہرے میں حد سے بڑھ گئے اور اپنے بالوں میں آگ لگوا بیٹھے۔

مزیدپڑھیں:بالکل مفت،قحبہ خانے کی شرمناک پیشکش،مردوں کی لمبی قطاریں

ہفتے کی رات منعقد ہونے والے کنسرٹ کے دوران مائیکل فنکاری کے جوش میں مست ہوکر آتشبازی کے شو میں گھس گئے لیکن جب ان کے بالوں نے آگ پکڑی تو بدحواس ہوکر سٹیج سے نیچے دوڑ لگادی اور بالوں میں لگی آگ کو بجھانے کی سخت کوشش کرتے نظر آئے۔ 19 سالہ فنکار کے آگ پکڑنے پر کنسرٹ کو قبل از وقت ختم کردیا گیا جبکہ ان کے ساتھیوں نے بہت مشکل کے ساتھ آگ پر قابو پایا اور اپنے ہردلعزیز گٹارسٹ کو ہسپتال پہنچایا۔
مائیکل نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور جلد فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے واپس آئیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے سے نہ صرف ان کے بال بری طرح جل گئے ہیں بلکہ چہرے کی ایک طرف بھی جھلس گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -