سعودی شہری کل رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل

سعودی شہری کل رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (آن لائن ) سعودی عدالتی کونسل نے شہریوں کو آج بدھ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عدالتی کونسل نے شعبان کی انتیس تاریخ کو تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رمضان کا چاند دیکھیں ، اگر کسی کو ٹیلی سکوپ یا عام آنکھ سے چاند نظر آتا ہے تو قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے۔ عدالتی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا تاہم سعودی فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -