پاک بھارت مشترکہ فلم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ ہدایتکار عظیم نور

پاک بھارت مشترکہ فلم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ ہدایتکار عظیم نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی ) تھیٹر کے معروف ہدایتکار عظیم نور نے کہا ہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ،دونوں ملکوں کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان نفرتوں کی دیواروں کو صرف فنکار ہی گر اسکتے ہیں ،بھارت میں فن اور فنکار کی قدر کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تھیٹر میں جو کچھ دکھایا جارہا وہ شائقین ڈرامہ کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ،سید نور کا شاگرد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ،سہیل احمد ،توقیر ناصر میرے پسندیدہ فنکار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عظیم نور نے کہا کہ بطور چیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر میری آنے والی فلموں میں ، ’’فکر ناٹ ‘‘اور ’’مالو‘‘شامل ہیں ،خواہش ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں بطور چیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کروں ۔

مزید :

کلچر -