ایکشن سے بھرپور فلم ٹرمینیٹر فائیو کا نیا ٹریلر جاری،فلم یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی

ایکشن سے بھرپور فلم ٹرمینیٹر فائیو کا نیا ٹریلر جاری،فلم یکم جولائی کو ریلیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (آن لائن)ہالی ووڈ کی سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم ٹرمینیٹر فائیو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایلن ٹیلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ہر بار کی طرح ا?رنلڈ شوازنگر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔ فلم کی کہانی جدید روبوٹس کے گرد گھومتی ہے جو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لیتے ہیں۔ دیگر اداکاروں میں ایمیلا کلارک، جیسن کلارک اور جے کے سمنز شامل ہیں۔ 170 ملین ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہونے والی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ گزشتہ فلموں کی طرح اس فلم کی بھی بھرپور کامیابی کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -