رافیل نڈال نے 5سال بعد سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ جیت لیا

رافیل نڈال نے 5سال بعد سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جرمنی (آئی این پی) رافیل نڈال نے فائنل میں وکٹر ٹرائیکی کو شکست دے کر5سال بعد سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ جیت لیا ہے۔جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں مرسڈیز کپ کا فائنل گھاس کے کورٹ پر کھیلا گیا جس میں سپین سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے سربیا کے وکٹر ٹرائیکی کو شکست دے کر پانچ سال بعد گراس کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔نڈال کو فائنل کے پہلے سیٹ میں ٹرائیکی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم سپینش کھلاڑی نے سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں سربین کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور نڈال نے با آسانی دوسرا سیٹ بھی چھے تین سے جیت لیا۔