پاکستان اورسری لنکاکے مابین سری لنکامیں20ٹیسٹ ‘ پاکستان کی سرزمین پر 21ٹیسٹ میچ کھیلے گئے

پاکستان اورسری لنکاکے مابین سری لنکامیں20ٹیسٹ ‘ پاکستان کی سرزمین پر 21ٹیسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین سری لنکامیں1986ء سے اب تک20ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔جن میں سے6میچ پاکستان نے جیتے ،6میچ سری لنکانے جیتے اور8میچ ڈراہوئے۔سری لنکامیں پاکستان کی جیت کا تناسب 30فیصدہے،سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 30 فیصد اور دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کا تناسب 40 فیصد ہے۔ سری لنکامیں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ14تا18اگست2014ء کوکولمبومیں کھیلاگیاجوسری لنکانے105رنزسے جیتا جبکہ پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین پاکستان میں1982ء سے مارچ2009ء تک21ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔جن میں سے8میچ پاکستان نے جیتے ،6میچ سری لنکانے جیتے اور7میچ ڈراہوئے۔پاکستان میں پاکستان کی جیت کا تناسب 38.09فیصدہے،سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 28.57 فیصد اور دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب33.33فیصدہے۔