لندن: شہزادہ ولیم نے پولو کے جوہر دکھائے

لندن: شہزادہ ولیم نے پولو کے جوہر دکھائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن: (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کا Cirencester Golf Park شاہی خاندان سے سج گیا۔ شہزادہ ولیم اور ہیری نے پولو کا نمائشی میچ کھیلا۔ زبردست مہارتیں دکھائیں یعنی خوب شارٹس لگائیں۔ شہزادہ ہیری تو اتنے جوشیلے ہوئے کہ اپنے گھوڑے پونی سے زمین پر آن گرے لیکن چوٹ سے بچ گئے۔ اس سے پہلے اسی پارک کے اردگرد شاہی خوانوادے کے چشم و چراغ نظر آئے۔ شہزاد چارلس نے اپنی جوانی کی یادوں کو تازہ کیا اور تو اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 23 ماہ کے نونہال جورج کو پولو ہی کی تربیت دیتی نظر آئیں۔ شہزادے شہزادیوں سے بھرے اس پولو پارک میں پولو کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو نیا چیلنج مل گیا کہ شاہی خاندان کے سپوت میدان میں آنے کی تیاریاں ابھی سے کر رہے ہیں۔