مصباح الحق کوسری لنکاکے خلاف ایک ہزاررنزمکمل کرنے کے لئے73رنزدرکار

مصباح الحق کوسری لنکاکے خلاف ایک ہزاررنزمکمل کرنے کے لئے73رنزدرکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کوسری لنکاکے خلاف ایک ہزاررنزمکمل کرنے کے لئے73رنزدرکار ہیں ۔مصباح الحق نے سری لنکاکے خلاف15میچوں کی23اننگزمیں46.35کی اوسط سے927رنزبنائے۔جن میں ایک سنچری اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 135 رنزہے۔