محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی

محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کرکٹر محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی ۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے کوچنگ کی ذمہ داریاں دیتا ہے تو میں انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کو تیار ہوں یوسف نے کہا ٹیم کو سکھانے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں میں نے کرکٹ چھوڑنے کے بعد کوچنگ نہیں کی لیکن اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے پیشکش کرتا ہے تو میں جونیئر ٹیم کی ذمہ داری ہی لوں گا ۔