بالی وڈ فلم’’ درش یام‘‘ 31جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بالی وڈ فلم’’ درش یام‘‘ 31جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)زندگی ہنسی خوشی گزار رہے تھے لیکن شک کے سائے ایسے منڈلائے کہ بچ کر نکلنا دشوارہوگیا ہے۔ بالی وڈ تھریلر فلم درش یام کی کہانی ہے۔کہانی ہے وجے نامی نوجوان کی جو بچوں اور بیوی کے ساتھ دنیا کے غموں کو بھلاکر مگن اپنی چھوٹی سی زندگی میں ہے۔دو پیسے کما کر ادھوے خواب پورے کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کی خوشیوں کو ایک دن نظر لگ جاتی ہے۔سفاک پولیس آفیسر کے بیٹے کی لے لیتا ہے کوئی جان، جس کی کھوج میں اجے دیوگن اور اس کے گھر والوں کو بھی شامل تفتش کیا جاتا ہے۔ یہیں سے فلم کی اصل کہانی شروع ہوتی ہے ۔کون ہے سمیر کا قاتل، یہی ہے فلم کا کلائمکس جسے دیکھنے کیلئے اکتیس جولائی تک کا انتظار کرنا ہوگا۔فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ تبو بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -