وارد کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی آفر

وارد کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی آفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام نے اپنی سم دوبارہ لگانے پر اپنے معزز صارفین کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی آفر متعارف کروادی ہے۔ یہ پرکشش آفر صارفین کے لیے10 دن تک کے لیے لاگو ہو گی۔ تمام پری پیڈ صارف جنہوں نے پچھلے 30دن تک اپنی سم استعمال نہیں کی ہے وہ اس آفر کے ذریعے 15000 مفت وارد منٹس ، 15000ایس ایم ایس اور 15000ایم بیز موبائل انٹر نیٹ حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ 8 روپے یا اس سے زائد کی رقم خرچ کرنے پر وارد کے صارفین 100اضافی منٹس 100ایس ایم ایس اور 100ایم بیز موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ وارد اپنے صارفین کومناسب قیمت میں بہتر سے بہتر سروسز مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے ، جس کا اندازہ وارد کی بہترین 4GLTEسروسز کی بے پناہ مقبولیت سے لگایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -