رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا 13 رکنی وفد قطر اور بحرین کیلئے روانہ

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا 13 رکنی وفد قطر اور بحرین کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کی سر براہی میں 13 رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد قطر اور بحرین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان نے روانگی سے قبل بتایا کہ چاول کا بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد 15 13- جون تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کے لئے قطر میں قطر چیمبر ز آف کامرس اور مختلف در آمد کنندگان کے ساتھ ملاقات بھی کرے گا ۔
انھوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمد کنندگان شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے یہ وفد قطر اور بحرین کا دورہ کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز قطر میں پاکستانی سفیر نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ چاول کے بر آمد کنندگان کا یہ وفد 16-18 جون تک بحرین کا دورہ بھی کرے گا ۔

مزید :

کامرس -