حافظ طاہر محمود اشرفی کی جامعۃ الازہر مصر کے الشیخ یوسف القرضاوی سے ملاقات

حافظ طاہر محمود اشرفی کی جامعۃ الازہر مصر کے الشیخ یوسف القرضاوی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی عالم اسلام کے عظیم رہنماء اورجامعۃ الازہر مصر کے رئیس الشیخ یوسف القرضاوی سے ملاقات۔ملاقات میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔الشیخ یوسف القرضاوی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی وانتہاء پسندی صرف یورپ ہی نہیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ مسلم دنیا کے حکمران عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ مذہب کے نام پردہشتگردی اور انتہا پسندی کو روکنے کیلئے بین المذاہب مکالمہ پوری دنیا کی ضرورت ہے ۔دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو نہ روکا گیا تو شدت پسندی کو تقویت ملے گی۔ مسلم قائدین اسلام کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے الشیخ یوسف القرضاوی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے فروغ کیلئے پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد سے آگا ہ کیا۔الشیخ یوسف القرضاوی نے پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششوں کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -