ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع

ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (اے این این)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع کر دی گئی ۔ پیر کو ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں لایا گیا تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث اور سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کوعدالت کے روبرو پیش نہ کیا جا سکا اور کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29مارچ تک ملتوی کر د ی گئی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ماڈل گرل ایان علی کو سخت سیکورٹی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ایان علی نے دھوپ سے بچنے کیلئے چشمہ، سیاہ رنگ کا ہڈ اور کاسنی رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 3 ماہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی خلیجی ملک اسمگل کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -