لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بیٹیوں کے قاتل کے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بیٹیوں کے قاتل کے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بیٹیوں کے قاتل مختارکے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، مجرم کو آج 16جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی نے مجرم کے بھائی محمد اشرف کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل چودھری ریاض محمود کمبوہ نے موقف اختیار کیا کہ جولائی 2004ء میں لٹن روڈ پولیس نے مجرم مختار کی بیوی چندا بی بی کی درخواست پر دو کمسن بیٹیوں اڑھائی سالہ حرا اور ساڑھے چار سالہ صوبیہ جبیں کو استرے سے ذبح کرنے کے الزام میں قتل کا مقدمہ درج کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے جنوری 2007ء میں مجرم مختار کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ۔

مزید :

علاقائی -